تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:55

افیئرزکی ملکہ وینا ملک کی تصاویرنے ہلچل مچادی

اے آر وائی - افیئرزکی ملکہ وینا ملک کی بھارتی میگزین میں متنازعہ تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔شو بز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی وینا کے نئے اسکینڈل پر برھم ہیں۔



اگر کسی کو دن دوگنی رات چوگنی کاموثر طریقہ نہ معلوم ہو تو وینا ملک سے ضرورمشورہ لیں، جنہیں ایک کے بعد ایک نت نئے اسکینڈلز میں اِن رہنے کا شوق ہے ۔ پاکستان اوربھارت میں آج کل جو خبر سب سے گرم ہے، وہ ہیں وینا ملک کی ہاٹ پکس ، جس کی تپش سے دونوں ملکوں کا میڈیا بھڑکا ہوا ہے ۔



صرف یہ ہی نہیں ، تصویر کے ٹیٹو میں کسی ادارے کا نام استعمال کرنا ایک الگ ایشو بن چکا ہے، اور بھارتی میڈیاکو پاکستان کی تضحیک کا نیا موقع ہاتھ آیا ہے ۔ان تصاویر کے منظر عام پر آنےکے بعد وینا ملک کو تو لگتا ہے زیادہ پرواہ نہیں لیکن میگزین ایف ایچ ایم کےایڈیٹرکبیر شرما نے اےآروائی کو خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ انکے پاس تو اس فوٹو شوٹ کی وڈیو بھی ہے۔



دیکھیں وینا اب کیا کرتی ہیں اور وہ وڈیو کب منظر عام پر آکر نیا دھماکا خیز اسکینڈل بنتی ہے ۔ ادھر پاکستانی سپر ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ فوٹو شوٹ میں ہر ایک کی پرسنل چوائس ہوتی ہے۔ انھوں نے پاکستان عورت کی نمائندگی کرتے ہوئے جو کچھ کیا،وہ افسوسناک ہے ۔ میڈیا ایکسپرٹ تہمینہ خالد کہتی ہیں کہ وینا اپنی مرضی سے یہ سب کچھ کرتی ہیں ۔ تاہم انکا فیئر ٹرائل ہونا چاہیئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.