تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اگست 2014
وقت اشاعت: 17:37

کیلی فورنیا: امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیمزگھر میںمردہ پائے گئے

جیو نیوز - کیلی فورنیا......معروف امریکی مزاحیہ اداکار رابن ولیمزکیلی فورنیا میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے،پولیس کے مطابق ولیمزنے بظاہر خودکشی کی ہے،حتمی طور پر مزید تحقیقات کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔ رابن میکلارین ولیمز نے ٹیلی وژن سیریز مورک اینڈ مِنڈی سے شہرت حاصل کی ۔سنہ 1998 میں ’گڈ ول ہنٹنگ‘ کے لیے بہترین معاون اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا۔ وہ تین مرتبہ آسکرز کے لیے نامزد ہوئے۔ گُڈ مارننگ ویت نام،ڈیڈ پوئٹس سوسائٹی DEAD POETS SOCIETY،اویکننگ اوردی فِشر کنگ میں ان کی پرفارمنس کو انتہائی سراہا گیا۔ ہلکی پھلکی فلموں میں پوپائی، ہُک، الہ دین، جُمان جی اور برڈ کیج جیسی فلمیں باکس آفس پر ہٹ رہی تھیں۔ان کے آخری بڑے کرداروں میں فلم ’دی بٹلر‘ میں صدر آئزن ہاور کردار تھا۔ یہ فلم سنہ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی ۔اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق وہ ماضی میں شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز میں دوبارہ گئے تھے۔ان کی اچانک موت پر ہالی وڈاسٹارز نے اظہارافسوس کیا ہے ۔ان کی اہلیہ سوسن کہتی ہیں کہ انہوں نے ایک اچھا دوست کھو دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.