13 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:21
فلم" دی گُڈ ڈائنو سار"کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی
جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی.... ہالی وڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم "دی گُڈ ڈائنو سار "کی پہلی جھلک منظراور پوسٹر عام پر آگئے ہیں۔ پیٹر سوہن اور باب پیٹر سن کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپاٹ (Spot)نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کی دوستی 70فٹ اونچے دیوہیکل ڈائنو سارArlo سے ہو جاتی ہے۔پکسر اینیمیشن اسٹوڈیوزاور والٹ ڈزنی پکچرزکی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکارلوکس نیف،جان لیٹگو،فرانسس میکڈولڈزاورجوڈی گریئر کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔کیوٹ ڈائنو سار اور ننھے لڑکے کی غیر معمولی دوستی پر مبنی کامیڈی سے بھرپور یہ ایڈونچر فیملی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت آئندہ سال سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔