تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:21

پاپ سنگرنازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

جیو نیوز - کراچی.... پاکستان کی پہلی پاپ سنگرنازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت چکے ، اپنی خوبصورت آواز اور گیتوں کی بدولت نازیہ حسن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دل میں زندہ ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ پاپ میوزک کو پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرا گلو کا رہ نازیہ حسن کے سر ہےتو غلط نہ ہو گا۔ کالے بالوں اور برائون آنکھوں والی نازیہ حسن نے انتہائی مختصر عر صے میں موسیقی کی دینا میں جو شہرت اور مقبولیت حاصل کی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔نازیہ حسن کی آواز کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور انگلینڈ میں بھی ان کے چاہنے والوں نے پسند کیا،وہ بلاشبہ پاکستان میںپاپ موسیقی کی ملکہ تھیں۔کراچی میں پیدا اور لندن میں تعلیم حاصل کرنے والی نازیہ حسن گلوکاری کےمیدان میں کوئی منصوبہ بندی کر کے نہیں آئی تھیں۔انہوں نے گلوکاری شوقیہ طور پرسیکھی۔ مگر1978 میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران بھارتی اداکار و ہدایت کار فیروز خان سے ہونے والی ملاقات انہیں پروفیشنلگلوکاری کی طرف لے آئی،جن کی فلم قربانی کے لئے نازیہ حسن نے ا پنا گایا ہوا گیت ’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘ ریکارڈ کروایا۔فلم جب ریلیز ہوئی تو اس گیت نے ہر طرف دھوم مچا دی۔اس گیت کو گانے والی یہ نو عمر لڑکی دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی ۔اس میں کو ئی شک نہیں کہ نازیہ حسن پاکستانی میوزک کا بہت بڑا اثاثہ تھیں۔پاپ میوزک کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.