16 اگست 2014
وقت اشاعت: 9:26
پاکستانی فلم ’دختر‘کا ایک اور گانا منظر عام پر آ گیا
جیو نیوز - کراچی .....پاکستانی فلم دختر کا ایک اور گانا منظر عام پر آگیا۔ جیو فلمز کے بینر تلے فلم کی ریلیز ستمبر میں متوقع ہے۔جینے چلے کے ٹائٹل سے دختر کے سائونڈ ٹریک سے اس گیت کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں ۔ساحر علی بگا کی اس کمپوزیشن کو معروف گلوکار شفقت امانت علی نے آواز دی ہے۔ملک کے شمالی علاقوں کی متاثرکن عکاسی کرتی فلم کے سائونڈٹریک سے ریلیز کیا گیا یہ دوسرا گیت ہے۔ہدایتکارہ عافیہ نیتھنیل کی یہ ڈیبیو فلم قبائیلی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اور اسکی دس سالہ بیٹی کی کہانی ہے۔جیو فلمز کی جانب سے فلم دختر کی ریلیز 14 اگست سے بڑھا کر18 ستمبر کر دی گئی ہے۔