تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:49

فلم "ریک 4اپو کلپس"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جیو نیوز - خوف اور دہشت سے بھرپور نئی اسپینش ایکشن ایڈونچر فلم "ریک 4اپو کلپس"کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل پروڈیوسر و ڈائریکٹرجوئومی بالا گوئیروکی اس ہارر فلم کی کہانی ایک ایسی نوجوان ٹی وی رپورٹر کے گِرد گھوم رہی ہے جواپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خطرناک اور پر اسرار وائرس کا شکار ہو جاتی ہے جو تیزی سے دیگر انسانوں میں پھیلنے لگتا ہے ۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم بین الاقوامی شہرت یافتہ ریک فرنچائز کی چوتھی اور آخری فلم ہے جس میں اسپین کی معروف اداکارہ مینوویلا ویلاسکا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔انسان سے خونخوار جانور میں تبدیل کر دینے والا یہ خطرناک وائرس کس کس کو بھیانک موت کا شکار بناتا ہے یہ دیکھنے کیلئے کچھ انتظار کرنا ہو گاجو ستمبر میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی جبکہ31اکتوبر کو دنیا بھر میں مختلف زبانوں میںریلیز کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.