تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اگست 2014
وقت اشاعت: 15:29

دپیکا اور ارجن کی فلم "فائنڈنگ فینی"کے گانےکی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی ......دپیکا اور ارجن کی آنے والی فلم "فائنڈنگ فینی"کے پوسٹرز اور ٹریلرکے بعد فلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔نغمہ نگار وگلوکار مختیار علی کے تحریر کردہ "او فینی رے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو خود مختیار کی آواز میں ہی ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں فلم کے تمام مرکزی کردار اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک متھیاس ڈوپلیسی اور سچن جگر کی جوڑی نے ترتیب دیا ہے ۔رائٹر و ہدایتکار ہومی اداجانیا کی اس فلم میں دپیکا اور ارجن کپور کیساتھ ساتھ نصیر الدین شاہ،ڈمپل کپاڈیہ اور پنکج کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔پٹودی کے نواب سیف علی خان اور دنیش وجن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گوا کے پانچ افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک معمر پوسٹ مین کے بچپن کے پیار کو ڈھونڈنے نکلے ہیں۔150ملین کے بجٹ سے تیار کی گئی یہ ہندی و انگلش فلم فائنڈنگ فینی فوکس اسٹار اسٹوڈیوزکے تحت رواں برس12ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.