18 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:14
سائنس فکشن ویڈیوگیم "ڈیسٹینیـ"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیو یارک....این جی ٹی ... اسٹرائک اورمار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے500ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ویڈیو گیم ڈیسٹینی(Destiny)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مشہور ہالی ووڈ فلم کے کرداروں پر بنایا جانے والا یہ ویڈیو گیم اسپیڈ اور ایکشن میں اپنی مثال آپ ہے جو ویڈیو گیم کے شوقین افراد کیلئے ایک جدید مشن متعارف کروائے گا۔ تاریخ کے سب سے مہنگے ویڈیو گیم کا اعزاز پانے والا یہ گیم 9ستمبر کو پلے اسٹیشن اور ایکس باکس کے جدید ورژن میں ریلیز کیا جائے گا۔