20 اگست 2014
وقت اشاعت: 8:37
فلمـ"ڈرائیو ہارڈ"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی.......ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار جان کیوسک کی ایکشن ،کامیڈی اور کرائم فلمـ"ڈرائیو ہارڈ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔ہدایتکاربرائن ٹرین چارڈ اسمتھ کی اس فلم میں جان کیوسک کیساتھ تھامس جین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔کرک شا،پال او کین اور پام کولس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک نامعلوم چور کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی ملین ڈالر لوٹنے کے بعد ڈرائیونگ انسٹرکٹر اور سابقہ ریس کار ڈرائیور کو غیر معمولی انداز میں پھانستے ہوئے ناصرف فرار ہونے میں کامیاب ہوتا ہے بلکہ اُسے اپنا شریکِ جرم بھی بنالیتا ہے۔کرائم،ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور یہ فلم ڈرائیو ہارڈ اوڈیسی میڈیا کے تحت 3اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔