21 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:8
ہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم’آٹوماٹا‘کا پہلا ٹریلر
جیو نیوز - لاس اینجلس .....ہالی ووڈ اداکاراونٹونیو بینڈارس کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’آٹوماٹا‘کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔ہدایت کارو رائٹر گیب ایبا نیزکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی غیر معمولی ذہانت کے مالک ایک ایسے شخص کے گِرد گھومتی ہے جو روبوٹک کارپوریشن میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوتا ہے تاہم مشینوں اور روبوٹس کی ایجاد سے مستقبل میں ہونیوالی تباہی کا جان کر شدید پریشان ہو جاتا ہے ۔ڈینی لرنر، اونٹونیو بینڈارس اور لیس ویلڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکار اونٹونیو خود نبھا رہے ہیں، ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں برگیڈ ہرجیٹ ،میلانی گریفیتھ، ڈیلین میکڈرمیٹ اورٹن میکلیرنی شامل ہیں ۔ مشینی روبوٹس اور انسانوں کی خطرناک لڑائی کی منظر کشی کرتی سائنس فکشن ایکشن ایڈونچر فلم اسپین اور امریکا کے اشتراک سے 15 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہوئی ہے جو رواں سال10اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔