22 اگست 2014
وقت اشاعت: 4:38
فلم"میپس ٹو دی اسٹار"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.......این جی ٹی.......ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں رابرٹ پیٹنسن اور جان کیوسک کی فلم "میپس ٹو دی اسٹارز"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارڈیوڈ کرونن برگ کی اس طنزیہ ڈرامہ فلم میں رابرٹ پیٹنسن اور جان کیوسک کے ساتھ ساتھ میا واسیکوسکا،جولیان مور،اولیویاولیمز اور سارہ گڈون اہم کردار اداکررہی ہیں۔سائیڈ بن سائیڈاور مارٹن کیٹزکی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ہالی ووڈ ستاروں اور چائلد اسٹارز کے گرد گھومتی ہے جو روزمرہ زندگی میں مختلف مسائل اورسائیکولوجیکل ایشوز سے دوچار نظر آتے ہیں۔15ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم اینٹرٹینمنٹ ون کے تحت26ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔