22 اگست 2014
وقت اشاعت: 4:48
فلم "راجا نٹورلال"کے نئے ڈائیلاگ پروموز جاری
جیو نیوز - ممبئی.....این جی ٹی.....پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے باقاعدہ طور پر بالی ووڈ میں اینٹری دے دی ہے۔عمران ہاشمی اور حمیمہ ملک کی بالی ووڈ تھرلر فلم "راجا نٹورلال"کے ٹریلر اور گانوںکے بعد فلم کے نئے ڈائیلاگ پروموزجاری کردی گئے ہیں ۔ہدایتکار کنال دیش مکھ کی اس فلم میں عمران اور حمیمہ کیساتھ پریش روال،کے کے منین اور دیپک تجوری اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رتلیش کمار عرف راجا کے گھرد گھومتی ہے جو لوگوں کوبیوقوف بناکر ٹھگنے میں ماہر ہے۔"ایسا کوئی سگا نہیں جسے اس نے ٹھگا نہیں "کاٹیگ لائن لیے یہ فلم راجا نٹور لال یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال29اگست کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جسکا میوزک یوان شنکر راجا نے ترتیب دیا ہے۔