تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:8

زومبی ویڈیو گیم" ڈیڈ آئی لینڈ2 " کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی.......ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " ڈیڈآئی لینڈ2 " کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جرمن گیم ڈویلپرزYagerکے اشتراک سے تیار ہونیوالی مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس گیم ٹریلر میں بہادر جنگجواپنے روایتی انداز میں خطرناک بلائوں اور زومبیزکا خاتمہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیںجس میںکئی نئے کردار گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوئوں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال لانچ کر دی جائے گی جو ایکس باکس وَن ،ایم ایس وِنڈوز ا ور پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.