22 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:28
نئی ہالی وڈتھرل فلم "ایکس ٹنکشن"کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس...... خطرناک جان لیوا جانوروںپر مبنی نئی ہالی وڈایڈونچر تھرلنگ فلم" ایکس ٹنکشن"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو ایڈم اسپنکس نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایسے اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایمزون کے گھنے جنگلا ت میں معدوم ہوتی جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ایک ڈاکیو منٹری فلم تیار کرنے کا پلان بناتے ہیں ۔بغیر حفاظتی اقدامات کے جنگل میں پہنچ جانیوالے ان اسٹوڈنٹس کو غیر متوقع طور پر ایسی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے جہاں جنگل میں موجودجان لیوا جانورانکی ہولناک موت کا سبب بنتے ہیں۔انسانی گوشت خور خطرناک جانوروں کے نرغے سے بچ کر نکلنے کی جدو جہد کرتے یہ نوجوان اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں یہ جاننے کیلئے فلم کی ریلیزکاانتظار کرنا ہو گا جوآئندہ سال10مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔