23 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:28
فلم"ہیپی نیو ایئر "کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی.....این جی ٹی.....اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹر بالی ووڈ جوڑی شار رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔فلمساز و ہدایتکار فرح خان کیساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم"ہیپی نیو ائیر "کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ رومینس،ایکشن ،کامیڈی ،ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گر د گھومتی ہے جسے شاہ رخ اپنی ٹیم کے ساتھ کر نے جا رہے ہیں ۔اس فلم میں بظاہر شاہ رخ اپنی ہیروئن دپیکا اور دیگر ساتھیوں بومن ،سو نو ،ابھیشک کے ساتھ ڈانس کے مقابلے میں جیت کیلئے اتررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ تیاری ایک چور ی کی کر رہے ہیں ۔توڑیں گے تالے انڈیا والے کے ڈائیلاگ کے ساتھ اس فلم کا ٹریلر دھوم تو مچاہی رہا ہے لیکن اس کی کہانی ایک نئی کک مارے گی یہ تو دیوالی کے موقع پر 23اکتوبر کو سینما گھروں میںجاکر ہی پتہ چلے گا۔ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے تحت گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور دپیکا کیساتھ ابھیشک بچن،بومن ایرانی،جیکی شیروف اور سونو سود اہم کردار ادا کررہے ہیںجبکہ ساجد خان،پربھو دیوا اور ملائیکا اروڑا خان بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔ موسیقار جوڑی وشال شیکھر کا میوزک لیے یہ فلم ہیپی نیو ائیر رواں سال دیوالی کے موقع پر 23اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔