تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:38

تھرلر فلم "اسٹونہرسٹ آزائلم"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک......این جی ٹی......آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار سر بین کنگسلے اور کیٹ بیکنسیل کی نئی ہالی ووڈ تھرلر فلم "اسٹونہرسٹ آزائلم"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔شارٹ اسٹوری دی سسٹم آف ڈاکٹر ٹار اینڈ پروفیسر فیدر سے ماخوذ ہدایتکاربریڈ اینڈرسن کی اس فلم میںسر بین کنگسلے اور کیٹ بیکنسیل سمیت جم اسٹرگس،مائیکل کین،ڈیوڈ تھیولس اوربرینڈن گلیسن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔بروس ڈیوی،مارک امین اور میل گبس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نفسیاتی اسپتال(پاگل خانے)میں ملازمت حاصل کرنے والی لڑکی الیزا کے گرد گھوم رہی ہے جسے پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ ایک ڈاکٹر کو اسپتال کے مریضوں نے مغوی بنالیا ہے جو بہت جلد پورے اسپتال پر قبضہ کرنیوالے ہیں۔سسپنس اور تھرل سے بھرپور یہ فلم اسٹونہرسٹ آزائلم ملینیم فلمز کے تحت24اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.