تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:58

ہارر فلم "چارلیز فارم"کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک....این جی ٹی......ہالی وڈ کی سنسنی خیز مناظر پر مبنی نئی ہارر تھرل فلم"چارلیز فارم"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹر کرِس سن کی اس فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین چار ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو آسٹریلیا کے ویران علاقے میں واقع ایک خطرناک فارم ہائوس پر جانے کی ٹھان لیتے ہیںتاہم وہاں پہنچ کرسینکڑوں برس کی جانور نما دہشت ناک آدم خور مخلوق کے نشانے پر آجاتے ہیں ۔دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں ہالی وڈاداکارہ تارہ رِیڈ سمیت نیتھن جونز، کین ہوڈر ، الیرہ جیکس اور بِل موزیلے اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔تو تیار ہو جائیے ۔۔سات فٹ اونچی اور 170کلو گرام وزنی مخلوق کے ہاتھوںدرجنوں افراد کی موت سے لکھی خونی تاریخ لِئے اس خوفناک فارم ہائوس میں جانے کیلئے۔۔ جوآئندہ سال یکم جون کو سب کو ڈرانے آ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.