23 اگست 2014
وقت اشاعت: 10:38
امریکی عدالت نے شکیرا کاگانا’ لوکا‘ کو چوری شدہ قرار دیدیا
جیو نیوز - نیویارک .....امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ شکیرا کے گانےلوکا( Loca)کو چوری شدہ قرار دیدیا،تاہم ابھی ہرجانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔مقدمے کی سماعت مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں ہوئی ،جس میں قرار دیا گیا کہ پاپ اسٹار شکیرا کے گانے لوکا کی شاعری ڈومینیکن ری پبلک کے شاعر رامون آریاس کے اس گانے کی نقل ہے ،جو انہوں نے 1990میں لکھا تھا۔عدالت نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ لوکا کا انگلش ورژن اصل گانے سے مختلف ہے۔2010میں منظر عام پر آنے والے شکیرا کے گانے لوکا کےدنیا بھر میں50 لاکھ سے زائد البم فروخت ہوئےتھے۔