25 اگست 2014
وقت اشاعت: 4:33
پریانکا چوپڑا کی فلم"میری کوم" کے نئے گانےکی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی..... این جی ٹی....... بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی نئی اسپورٹس فلم"میری کوم" کے ٹریلر کے بعد نئے گانے" ادھورے" کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔ادھورے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر سو نیتی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں پر یا نکا یعنی میری کوم باکسر کو نا امیدمگر ساتھ ساتھ مقصد کی کامیابی کیلئے جدوجہد کر تے د کھایا جارہاہے۔ہدایتکار اُمنگ کمارکی اس فلم میں پریانکا چوپڑا کامیاب بھارتی خاتون ایتھلیٹ میری کوم کا کر دار ادا کر رہی ہے اور اس اسپورٹس فلم کے تحت دنیا کو ان خاتون بھارتی ورلڈ باکسنگ چمپئن کی کامیابیوں کے پیچھے مو جود مشکلات ،جدوجہد اور لگن کی حقیقی تصویر بھی دکھا رہی ہیں کہ کس طرح میری کوم اس مقام پر پہنچی۔معروف فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 5ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔