25 اگست 2014
وقت اشاعت: 4:43
نئی ڈرامہ فلم دی ڈس اپیرنس آف الیانوررگبی کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیو یارک.......این جی ٹی.......ہالی ووڈ کے صفِ اول کے ہیروز میں شامل جیمز میکوئے کی نئی ڈرامہ فلم "دی ڈس اپیرنس آف الیانوررگبی"کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔رائٹر و ہدایتکار نیڈ بینسن کی اس فلم میں جیمز میکوئے کیساتھ جیسیکا چیسٹن،ویولا ڈیوس،ولیم ہرٹ اور بل ہیڈر اہم کردار اداکررہے ہیں۔نیڈ بینسن ،جیسیکا چیسٹن اور امنیوئل مائیکل کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی نیویارک کے ایک شادی شادہ جوڑے کے گھر د گھوم رہی ہے جن کی زندگی میں رونما ہوتے مختلف واقعات نے انکی شادی شدہ زندگی کو دائو پر لگادیا ہے۔ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم دی وینسٹن کمپنی کے تحت 26ستمبر کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔۔