27 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:56
خوف اورسنسنی سے بھرپور فلم "دی پائیرامڈـ"کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی......خوف اور سنسنی سے بھرپورامریکن فلم دی پائیرامڈ(The Pyramid) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔گری گورے لیواشیور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کے گرد گھومتی ہے جو مصر کے ریگستان میں تکون مینار کی کھوج نکالنے کے دوران ایک انجانی آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایشلے ہنشائو،ڈینس اوہیر،جیمز بکلے،ڈینیل ایمرمین اور جوسف بیڈلم سمیت دیگر شامل ہیں۔ایلکژنڈر ایج کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔