تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:35

ہالی ووڈفلم" واک اَمنگ دی ٹومبز اسٹونز"کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... ہالی ووڈ کے نامور اداکار لیام نیسن کی ایکشن سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم" دی واک اَمنگ دی ٹومبز اسٹونز" کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار اسکاٹ فرینک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرائیویٹ جاسوس کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ڈرگس کا انڈرورلڈ کنگ اپنی بیوی کے اغواء اور قتل کے مجرموں کی کھوج لگانے کی ذمہ داری سونپتا ہے۔ مشہور امریکی رائٹر کے ناول سے ماخوذ اس فلم میں لیام نیسن جاسوس کے روپ میں نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںاداکار ڈین اسٹیون، بوئیڈ ہال بروک، روتھ وِلسن اورسبیسٹیئن روچی شامل ہیں۔ ٹوبن آرمبرسٹ اوربرائن اولیورکی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز ایکشن فلم یونیورسل اسٹوڈیوزکے تحت رواں سال19 ستمبرکو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.