29 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:35
آنجہانی مائیکل جیکسن کی آج 56ویں سالگرہ
جیو نیوز - لندن.......کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کے مداح آج انکی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی منفرد گائیکی اورخوبصورت انداز، سے کئی دہائیوں تک دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے ۔چھ سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والے مائیکل جیکسن نے جو گایا کمال گایا ۔1971 میں ان کا پہلا سولو البم " آف دی وال" سامنے آیا،،اور 1982میں "تھرلر" نے انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کرانےوالے مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سےرخصت ہوئے ۔