تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:25

عمران ہاشمی اور حمیمہ ملک کی فلم کے گانےکی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی......این جی ٹی......پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے باقاعدہ طور پر بالی ووڈ میں اینٹری دے دی ہے۔عمران ہاشمی اور حمیمہ ملک کی بالی ووڈ تھرلر فلم "راجا نٹورلال"کے ٹریلر اورڈائیلاگ پروموز کے بعدفلم کے گانے کا نیا ریمکس ورژن جاری کردیا گیا ہے۔ارشاد کامل کے تحریر کردہ"تیرے ہوکر رہینگے"کے بولوں پر مبنی گانے کواریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا جسے اب ڈی جے ناٹوریس نے ریمکس کرکے اسکا کلب ورژن تیار کیا ہے۔ہدایتکار کنال دیش مکھ کی اس فلم میں عمران اور حمیمہ کے ساتھ پریش روال،کے کے منین اور دیپ تجوری اہم کردار ادا کررہے ہیں۔رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رتلیش کمار عرف راجا کے گھرد گھومتی ہے جو لوگوں کوبیوقوف بناکر ٹھگنے میں ماہر ہے۔"ایسا کوئی سگا نہیں جسے اس نے ٹھگا نہیں "کاٹیگ لائن یہ فلم راجا نٹور لال یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال29اگست کو بڑے پردے کی زینت بنے گی جسکا میوزک یوان شنکر راجا نے ترتیب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.