تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:35

ایکشن کامیڈی فلم"دی انٹرویو"کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک......این جی ٹی.......ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار جیمز فرینکو کی نئی ایکشن کامیڈی فلم"دی انٹرویو "کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایتکارایون گولڈبرگ اور سیتھ روجن کی اس فلم میں خود سیتھ روجن سمیت جیمز فرینکو،لزی کیپلان اور رینڈل پارک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایون گولڈ برگ،سیتھ روجن اور جیمز ویور کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ٹاک شو کے میزبان ڈیوڈ اسکائی لارک(جیمز فرینکو)اور اسکے پروڈیوسرآرون ریپا پورٹ(سیتھ روجن)کے گرد گھومتی ہے جو شمالی کوریا کے آمر کم جونگ ان کیساتھ انٹرویو کرتے ہیں۔ انٹرویو کو دیکھتے ہوئے سی آئی اے ڈیوڈ اسکائی لارک اور پروڈیوسرآرون ریپا پورٹ کو کم جونگ کو مارنے کا ٹاسک دیتی ہے جس پر یہ دونوں قتل کرنے کے پراجیکٹ کیلئے خود کو سب سے غیر موزوں منوانے پر تلے ہوئے ہیں۔پوائنٹ گرے پکچرز اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم دی انٹرویو کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال10اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.