30 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:55
ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرلر فلم کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی......ہالی وڈ کی سنسنی سے بھرپور نئی تھرل فلم As Above, So Belowکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجان ایرک ڈوڈل کی اس فلم کی کہانی پیرس میں زیرِ زمین موجود قدیم قبرستان کی کھوج لگانے میں مصروف ایسے ماہرین ِ آثارِ قدیمہ کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں تحقیقات کے دوران غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔Catacombsنامی اس دہشت ناک قبرستان میں لاتعدادبدروحیں قبضہ جمائے وہاں آنے والے کسی بھی انسان کو زندہ واپس نہیں جانے دیتیں۔لیجنڈنری پکچرز کی پروڈیوس کردہ اس ہارر تھرل فلم میں بین فیلڈ مین،ایڈوِن ہوج اورپرڈیٹا ویک اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔تو دل تھام لیجئے کیونکہ سانسیں روک دینے والے خوفناک مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت 29اگست کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔