تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:50

شاہ رخ اور دپیکا کی فلم ’ہیپی نیو ائیر‘ کے پہلے گانےکی وڈیو جاری

جیو نیوز - ممبئی .....اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹرجوڑی پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ہیپی نیو ائیر‘ کے پہلے گانے’انڈیا والے‘کی وڈیو جاری کردی گئی۔ فلمساز و ہدایتکار فرح خان کے ساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم’ہیپی نیو ایئر‘ کے پوسٹرز اور ٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے’انڈیا والے‘کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ارشاد کامل کے تحریر کردہ ’توڑیں گے تالے،ہم انڈیا والے‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو وشال ڈاڈلانی،کے کے،شنکر مہادھیون اور نیتی موہن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں فلم کی پوری کاسٹ ایک ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہے۔ ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے تحت گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں شاہ رخ خان اور دپیکا کے ساتھ ابھیشک بچن، بومن ایرانی، جیکی شیروف اور سونو سود اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ موسیقار جوڑی وشال شیکھر کا میوزک لیے یہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر24 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.