تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:40

نئی ہالی وڈ ایکشن فلم’’جان وِک‘‘کے پوسٹر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس........بدلے اورانتقام پر مبنی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم’’جان وِک‘‘کی پہلی جھلک اور پوسٹر جاری کردیے گئے۔بدلے اور انتقام کی آگ کے گِرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم’’جان وِک‘‘کی پہلی جھلک اور پوسٹر منظرِ عام پر آگئے ہیں۔ ڈیوڈ لیچ اور چیڈ اسٹیلسکی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نشانے بازی میں ماہرایک ایسے شارپ شوٹر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے تاہم اس کے مخالفین اسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں۔باسیل لیوانک اورمائیکل ویتھرل کی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ولیم ڈیفاؤے، برج موئے ناہن اور اینڈرائن پیلسکی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔مارڈھار اور تھرل سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال24اکتوبر سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.