تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:32

سلمیٰ آغاکی بیٹی ساشاآغا کی فلم’’دیسی کٹے‘‘ کے نئے گانےکی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی........پاکستان کی معروف اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کی نئی ایکشن سے بھر پور بالی ووڈ فلم’’ دیسی کٹے‘‘ کے ٹریلر کے بعد نئے گانے’’بس تم ہو‘‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔’’بس تم ہو‘‘کے بو لوں پر مبنی اس گانے کا میوزک نامور گلوکار کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے جس کی ویڈیو میں ساشا آغا اوران کے ہیرو جے بھانو شالی کو خوشگوار مو ڈ میں دکھا یا گیا ہے۔ ہدایتکارآنند کمار کی ایکشن سے بھر پور اس فلم میں سنیل شیٹھی، جے بھانوشالی اورساشا آغا اہم کردار ادا کررہے ہیں جسے اس ماہ 26 ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.