12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:10
نئی ایکشن ہارر ویڈیو گیم "ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز2 "متعارف
جیو نیوز - نیویارک...... خطرناک زومبیزپر مبنی نئی ایکشن ہارر ویڈیو گیم "ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز 2"متعارف کروا دی گئی۔ ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ سے بھرپور نئی زومبی ہارر ویڈیو گیم"ریذیڈنٹ ایول :ریویلیشنز "2کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جاپان کی ویڈیو گیم ڈولپر کمپنی Capcom کی پیش کردہ سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم ٹریلر میں خطرناک نشانے باز فائٹرزاپنے روایتی انداز میں زومبیز کاخاتمہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں گزشتہ حصوں کی نسبت کئی نئے کردارگیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ جدیدہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم 2015میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، ایکس باکس وَن اور360،پلے اسٹیشن تھری اور فور کیلئے موزوں ہے۔