13 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:58
قہقہے بکھیرنے والے اداکار لہری کو بچھڑے دو برس بیت چکے
جیو نیوز - کراچی......فن کی دنیا میں قہقہے بکھیرنے والے عظیم اداکار لہری کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت چکے ہیں۔اب صرف انکی یادیں باقی ہیں۔2 جنوری 1929 کو کانپور میں پیدا ہونے والے سفیر اللہ صدیقی نے اپنی فنی کرئیر کا آغاز 1956 میں فلم "انوکھی" سے کیا۔چار دہایوں پر محیط مسکراہٹیں بکھیرنے کے اس سفر میں لہری نے 225 فلمیں کیں ۔لہری نے اپنی اداکاری سے سلور اسکرین پر رونق بکھیری اور 12 نگار ایوارڈز بھی حاصل کئے۔اردو فلموں کے علاوہ لہری نے پنجابی فلموں میں بھی مختلف اور منفرد کردار ادا کئے ۔اپنی برجستگی سے فلم بینوں کو ہنسانے والے اس فنکار کو ذاتی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ۔ آخر وقت میں انہیں کئی امراض نے گھیر لیا اور آج ہی کے دن لوگوں کو ہنسانے والا فنکار طویل علالت کے بعد اپنے پرستاروں کو سوگوار کرگئے۔