14 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 8:32
جیو فلمز کی پیش کش ’’دختر‘‘18 ستمبر کو ریلیز ہو گی
جیو نیوز - کراچی......جیو فلمز لارہا ہے ،ملک کے خوبصورت اور حسین مناظر پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر ،زبردست لوکیشنز کی عکسبندی پر مبنی فلم دختر تیار ہے عنقریب ریلیز کے لئے۔ ملک میں فلمسازی اور اسکی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے جیو کا کردار ڈھکا چھپا نہیں۔ معیاری اور خوبصورت جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کے لئے تیار ، فلم دختر کی نوے فیصد آوٹ ڈور میں کی گئی ہے۔ حسین اور خوبصورت مگر انتہائی دشوار علاقوں کی عکاسی کرتی اس فلم میں ملک کے شمالی علاقوں کے ایسے مناظر شامل ہیں جو اس سے پہلے کبھی فلم بند نہیں کئے گئے۔دو ماہ تک مسلسل سڑکوں پر شوٹ کی گئی فلم میں اسکردو، ہنزہ، لاہور ، شاہراہ قراقرم اور گلگت کے دلکش مناظر شامل ہیں ۔ عالمی معیارر پر اترتی چند پاکستانی فلموں میں سے ایک فیچر فلم دختر خوبصورت مناظر سے بھرے ہوئے ملک کی بھرپور عکاسی کرتی ہے جسے لطف اندوز ہونے کے لئے فلم بینوں کو 18 ستمبر کا انتظار ہے۔