17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:5
لندن فلم فیسٹیول میں فلم "فوکس کیچر" کا پریمیئرہوا
جیو نیوز - لندن......برطانیہ میں سالانہ فلمی میلا لندن فلم فیسٹیول جاری ہے۔میلے کے نویں روز فلم "فوکس کیچر" نے شائقین کے دل جیت لیے۔لندن فلم فیسٹیول میں سابق اولمپک چیمپیئن مارک Schultz کی سوانح عمری پر بنائی گئی ڈرامہ فلم "فوکس کیچر" کا شاندار پریمیر منعقد کیا گیا۔تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں سمیت فلمی دنیا کے چمکتے ستاروں نے شرکت کی۔Bennett Miller کی ہدایات میں بننے والی فلم "فوکس کیچر" رواں سال سالانہ Cannes فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈحاصل کر چکی ہے۔فلم 14 نومبر سے سینما گھروں میں سجے گی۔