13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:30
اینیمیٹڈ فلم"ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نے ور بیِسٹ "کاٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک....ہالی وڈ کی نئ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم"ٹنکر بیل اینڈ دی لیجنڈ آف دی نے ور بیِسٹ "کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔بچوں بڑوں میں کی پسندیدہ اینیمیٹڈ فلم "ٹنکر بیل" سلسلے کی یہ ساتویں فلم ہے ۔ ڈزنی ٹوُن اسٹوڈیوز کی اس پیشکش کی ہدایات اسٹیو لوٹر نے دی ہیں۔ پریوں کی اس کہانی میں فون نامی پری ایک جانور نما پراسرار مخلوق "نیور ۔ بیسٹ" سے دوستی کر لیتی ہے لیکن دیگر پریاں اس سے خوف محسوس کرتے ہوئے اسے پکڑنے کی کوشش میں لگ جاتی ہیں ۔ انیمیشن کا یہ شاہکار اگلے سال 3 مارچ کو ریلیز ہوگی۔