13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:30
سائنس فکشن تھرل فلم" پری ڈیسٹینیشن " کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک....ٹائم ٹریولر ایجنٹ کے گِرد گھومتی سائنس فکشن تھرل فلم" پری ڈیسٹینیشن " کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ٹائم ٹریولر ایجنٹ پر مبنی ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم پری ڈیسٹینیشن کا نیاٹریلرریلیزکر دیا گیا ہے۔مائیکل اسپیریگ اور پیٹر اسپیریگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے آخری مشن پر ہوتا ہے اور بے پناہ مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایڈونچراور سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم میں مرکزی کردار نامور ہالی وڈ اداکار ایتھن ہاک اور سارہ اسنوک نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ این ٹیلر بھی اہم کردار میں جلوۂ گر ہونگے۔نامور امریکی رائٹررابرٹ اے ہینلین کے مشہور ناول سے ماخوذ یہ فلم سونی پکچرز کے تحت آئندہ سال جنوری میں امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔