تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:41

عمران ہاشمی اور کنگنا راناوٹ کی نئی فلم" انگلی" کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور کنگنا راناوٹ کی آنے والی نئی ایکشن کامیڈی فلم" انگلی" کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ان پروموز میں سنجے دت،رندیپ ہو ڈا اور عمران ہاشمی کو آپس میں جملہ بازی کر تے دیکھا یا گیا ہے۔نامور پروڈیوسر و ہدایت کار کرن جوہر کی پروڈہوس کر دہ اس فلم میں بالی ووڈ کے کئی کامیاب ستارے جیسے عمران ہاشمی،سنجے دت ،رندیپ ہوڈااور کنگنا راناوٹ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔رنسل ڈی سلوا کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوستی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں پکے دوستوں کا ایک گروپ انصاف کیلئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور مجروموں کو خود سزا دینا شروع کر دیتا ہے۔ اس فلم کا میوزک سلیم سلیمان نے کمپوزکیا ہے جسے 28نو مبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.