19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:13
امریکی باکس آفس پر ’ہنگر گیمز موکنگ جے‘ کا راج برقرار
جیو نیوز - ہالی وڈ......امریکی باکس آفس پر اس ہفتے بھی ایکشن فلم "ہنگر گیمز" کا ہی راج رہا ۔ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ون نے رواں ہفتے مزید پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالرکمائے اور بدستور پہلی پوزیشن قائم رکھی۔نئی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اس فلم نے اس ہفتے دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائےاور تیسرے نمبر پر بھی ایک اور اینیمیٹڈ فلم رہی، ’بگ ہیروز 6‘ نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔