19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:15
کنگ خان اور ایشوریہ رائےسلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار
جیو نیوز - ممبئی....کنگ خان اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے 12 برس بعدایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار۔بالی وڈ فلم انڈسٹری کو ’’جوش‘‘، ’’محبتیں‘‘ اور ’’دیوداس‘‘جیسی کامیاب اور لاجواب فلمیں دینے والی جوڑی ایک ساتھ پھر تہلکہ مچانے آرہی ہے۔جی ہاں بھاتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان اورسابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے 12 برس بعد فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔بھارتی ہدایتکار روہت شیٹھی ماضی کی مشہور ترین فلم ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ کا ری میک بنارہے ہیں۔اس فلم میں مرکزی کردار کشور کمار اور مدھو بالا نے نبھائے تھے اور اب یہ کردار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے ادا کریں گی۔ روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’’چلتی کا نام گاڑی‘‘ کا ری میک بھی ان کی گزشتہ فلموں کی طرح کامیاب ہوگا۔