20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:33
کامیڈی ڈرامہ فلم"وائل وی آر ینگ"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ اداکار نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"وئل وی آر ینگ"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمساز،رائٹر و ہدایتکارنوا بومباک کی اس فلم میں نومی واٹس اور بین اسٹلر کیساتھ آیڈم ڈرائیور ،امانڈا سیفرائیڈ،چارلس گورڈن اور ایڈم ہوروٹزاہم کردار ادا کررہے ہیں۔نوا بومباک سمیت اسکاٹ روڈن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی درمیانی عمر کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے اور کیسے ایک نوجوان جوڑا ان کی شادی شدہ زندگی میں بھونچال لے آتا ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ لیے یہ فلم وائل وی آر ینگ اے24فلمز کے تحت اگلے سال27مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔