تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:49

تھری ڈی اینیمیٹڈکا میڈی فلم’اِن سائیڈآؤٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .....والٹ ڈزنی کی تھری ڈی اینیمیٹڈکامیڈی فلم’اِن سائیڈآؤٹ‘کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔والٹ ڈزنی کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم’اِنسائیڈ آؤٹ ‘کی کہانی ایک ایسے خاندان کی ہے جو گاؤں کی زندگی کے بعد شہر کی زندگی میں ڈھلنے کی کوشش کر رہاہے،لیکن اس دوران گھرانے کی چھوٹی بیٹیRiley کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اینگر، جوائے ، فیئر،ڈِسگسٹ اور سیڈنیس نامی اُس کے انوکھے دوست جو کوئی اور نہیں بلکہ اُس کے اپنے جذبات اور احساسات ہیں ،جن کی مددسے اُس کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے اور وہ زندگی انجوائے کرنے لگتی ہے۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم آئندہ سال 19جون کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.