22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:54
ہوبٹ سلسلے کی تیسری فلم ’’دا بیٹل آف دا فائیو آرمیز‘‘ریلیز
جیو نیوز - نیویارک......ہوبٹ سلسلے کی تیسری فلم دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز برطانیہ میں ریلیز کردی گئی ہے،یہ فلم لارڈ آف دی رنگ سلسلے کی آخری فلم ہے اور جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ ہے۔فلم میں ایک بونے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چُرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتاہے، اِس خطرناک سفر میں انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ایڈونچر فلم برطانیہ میں ریلیز کردی گئی ہے جبکہ امریکا میں 17 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔