22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:11
نئی کامیڈی ڈرامہ"ڈولی کی ڈولی"کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ کی فیشن کوئین سونم کپور کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"ڈولی کی ڈولی"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔نئے ہدایتکار ابھیشک ڈوگرا کی اس فلم میں سونم کپور کے مدِمقابل پُلکٹ سمراٹ،راجکمار راؤاور ورون شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سیف علی خان،ڈولی بندرا اور ملائیکہ اروڑا خان بحیثیت مہمان اداکار فلم کا حصہ بنیں گے۔بالی ووڈ کو دبنگ اور دبنگ ٹو جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ارباز خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی لڑکوں کو شادی کے جھانسے میں پھنساکر انکی رقم لوٹنے والی فراڈ لیکن چلبلی اور خوش مزاج لڑکی ڈولی (سونم کپور)کے گرد گھوم رہی ہے جس سے تین لڑکے رابن سنگھ(پلکٹ سمراٹ)،سونو شیراوت(راجکمار راؤ)اورمنوج سنگھ چھڈا(ورون شرما) شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔موسیقار جوڑی ساجد واجد کا میوزک لیے یہ کامیڈی ڈرامہ فلم ڈولی کی ڈولی ارباز خان پروڈکشنز کے بینر تلے اگلے برس 23جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔