تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:57

لاہورمیں برائیڈل ویک کا دوسرا روز

جیو نیوز - لاہور.......دلکش اور دلنشیں عروسی ملبوسات کی نمائش لاہور میں جاری ہے، برائیڈل فیشن ویک دوسرے روز بھی جاری رہا۔8 ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات نمائش کےلیے پیش کیے گئے۔فیشن ویک کےدوسرے روز بھی جدت اور مشرقیت کا حسین امتزاج عروسی ملبوسات کا خاصہ رہا۔ریمپ پر فی میل ماڈلز کے ساتھ میل ماڈلز نےبھی خوبصورت ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے دکھائے۔اسٹریٹ ڈانس گروپ نے بھی فیشن شو میں اپنےفن کا مظاہرہ کیا ۔عروسی ملبوسات کی نمائش کے لئے سجائے گئے 3 روزہ فیشن ویک میں ڈریس ڈیزائنرز کی خوبصورت تخلیقات کی خوب پذیرائی کی گئی۔ فیشن ویک میں ٹی وی کے کئی نامور چہرے بھی جلوہ افروز ہوئے جبکہ گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.