تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:21

ہالی وڈ کی نئی فلم ’’ سنڈریلا‘‘کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس..........بچوں کی مشہور کہانی پر مبنی ہالی وڈ کی نئی فلم’’ سنڈریلا‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ کہانی وہی،مگر انداز ہے نیا۔ بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ فیری ٹیل۔ سنڈریلا ایک بار پھر آرہی ہے سب کا دل جیتنے۔ فلم کی کہانی ایلا نامی لڑکی کی ہے،جس پر اس کی ماں اور سوتیلی بہنیں ظلمکرتی ہیں۔ اچانک اس کی ملاقات ہوتی ہے، مہربان پری سے اور یوں بدل جاتی ہے ایلا کی دنیا۔ ڈراما اور ایڈونچر سے بھرپور فلم سنڈریلا اگلے سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.