27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:5
بالی ووڈ کے سب سے دبنگ کنوارے آج سال گرہ منارہے ہیں
جیو نیوز - ممبئی............بالی ووڈ کے سب سے دبنگ کنوارے سلمان خان آج سال گرہ منارہے ہیں۔ کبھی نہ کبھی شادی کر ہی لیں گے سلو بھائی، ابھی عمر ہی کیا ہے، بس 49سال۔ خبروں میں ہمیشہ اِن رہنے والے دبنگ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو لگاتار پانچ ایسی فلمیں دیں جنہوں نے سو کروڑ سے بھی زیادہ کمائی کی اور یہ ریکارڈ اب تک کوئی بھی توڑ نہیں پایا۔بملی وڈ کے بھائی کہلا نے والے سلمان نے فلم انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی بھی خوب مدد کی۔سلمان خان اداکارکے ساتھ ساتھ پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، سنگربھی ہیں، کئی لڑکیوں کو اپنی اداکاری سے دیوانہ کرنے والے سلمان خان خود اب تک کنوارے ہیں اور ان کو اب تک ہے اپنی ہمسفر کی تلاش۔