4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:25
آیشمان کھرانہ بن گئے سائنسدان ۔۔۔ ۔
جیو نیوز - ممبئی .......آیشمان کھرانہ کی نئی فلم" ہوائی زادہ"کے پہلے" ڈاک ٹکٹ"گانے کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔بالی ووڈ اداکار جان ابراہام کی پروڈیوس کر دہ کامیاب فلم" وکی ڈونر"سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار اور میزبان آیشمان کھرانہ کی آنے والی نئی فلم" ہوائی زادہ"کے پہلے گانے" ڈاک ٹکٹ" کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ ڈاک ٹکٹ کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو مو ہت چوہان کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ۔ میزبانی ،گلو کاری اور اداکاری کے میدان میں اپنی صلا حیتوں کو منوانے والے آیشمان کھرانہ اس فلم میں ایک سائنسدان کا مر کزی کر دار نبھا رہے ہیں جو فضائی بلندیوں میں اڑنے والا جہاز تخلیق کر نے کی سر توڑ کو شش کر رہا ہے لیکن کوئی خاص کا میابی اسے ملتی نظر نہیں آرہی ۔اس فلم کی کہانی ایک سائنسدان کی زندگی کے گرد گھو م رہی ہے جس کا خواب بھارت کا پہلا ہوائی جہاز تیار کر نا ہے۔19ویں صدی کے دور کی کہانی بیان کر تی اس فلم کو Vibhu Puriنے ڈائیریکٹ کیا ہے جس میں آیشمان کے ساتھ متھن چکر وتی بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں جسے اگلے سال 30 جنوری کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔