تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:35

جنگ عظیم اول کی سچی کہانی پر مبنی فلم "ٹیسٹا منٹ آف یوتھ"کا نیا کلپ

جیو نیوز - ہالی ووڈ......پہلی جنگ عظیم کی سچی کہانی پر مبنی ڈرامہ فلم ٹیسٹامنٹ آف یوتھ(Testament Of Youth) کا نیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔جیمز کینٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویرا بریٹین نامی صلح جو ادیب کے گرد گھومتی ہے ،جو پہلی جنگ عظیم کے دوران تعلیم ادھوری چھوڑ کر جنگ کے متاثرین کی طبی امداد کیلئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ جاتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایلیسیا ویکاندر،کٹ ہیرنگٹن،کولن مورگن اورٹورون ایگرٹن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔بی بی سی فلمز کے بینر تلے تیار ہونیوالی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض ڈیوڈ ہے مین نے ادا کئے ہیں جبکہ فلم 16جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.