تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:26

آسکر کیلئے نامزدگیوں کی دوڑ،میریل اسٹریپ نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

جیو نیوز - لاس اینجلس.......آسکر ایوارڈز کی فہرست میں بار بار نامزد ہو کر ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ نے اس دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔میریل کو 19 بار آسکر کیلیے نامزدگی ملی ۔ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ کی اداکاری کے تو سب ہی دیوانے ہیںاب اس اداکارہ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جو ہے آسکر کی سب سے زیادہ 19بار نامزدگیاں حاصل کرنے کا ۔گذشتہ روز سامنے آنے والی آسکر کی نامزدگیوں میں بہترین معاون اداکارہ کی کیٹیگری میں جگہ ملنے کے بعد میریل اسٹریپ نے آسکر کیلیے نامزدگیوں کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میریل تین بار آسکر بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.