16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49
بپاشا باسو کی خوف اورسنسنی بھرپور فلم ’’الون‘‘ کی آج ریلیز
جیو نیوز - ممبئی.........بپاشا باسو کی خوف اورسنسنی بھرپور ایک اور فلم ’’الون‘‘ آج ریلیزہورہی ہے۔فلم کی کہانی جڑواں بہنوں کےگرد گھومتی ہےجو بچپن میں ایک دوسرے سے وعدہ کرتی ہیں کہ وہ کبھی الگ نہیں ہوں گی۔ فلم میں ایک بہن کی موت ہوجاتی ہے جس کے بعد حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ فلم میں بپاشا باسو ڈبل رول کررہی ہیں۔