16 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49
آسکر ایوارڈ کی نامزدگیاں،کئی پر ناقدین کی خفگی اور حیرانی کا اظہار
جیو نیوز - لاس اینجلس........دنیائے فلم کے سب سےمعتبر اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیاں ہوگئیں۔ آسکر کیلئے فلم برڈ مین اور دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل 9نو نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہیں لیکن کئی نامزدگیوں پر ناقدین نے خفگی اور حیرانی کااظہار کیا ہے۔ اکیڈمی ایوارڈ سے پہلے، آسکر کی نامزدگی کے اعلان کا سب ہی کو انتظار رہتا ہے۔ اس سال کے آسکر کی نامزدگیوں کا اعلان تو کردیا گیا ہے، لیکن ناقدین کو کچھ نامزدگیا ں ناگوار گزری ہیں اور کچھ کے نامزد نہ ہونے پر بھی اعتراض ہے۔ ورائٹی ایوارڈ کے ایڈیٹر ٹم گیرے کہتے ہیں کہ برڈ مین اور دی گرینڈ بڈاپسٹ جیسی فلموں کو یقیناً عوام نے بہت سراہا ہوگا اور ا ن کے آسکر میں نامزدگیوں میں حیرت کی کوئی بات نہیں لیکن ڈائریکڑ کیٹیگری میں سلیما اور گون گرل کے ڈائریکڑز کی نامزدگی نہ ہونا ہلا دینے کے متراف ہے۔ شاید اس لیے ہر فلم خود میں ایک شاہکار ہے لیکن ایک اور فلمی ناقدلیونارڈ مالٹن کا کہنا ہے کہ ٹوڈیز اینڈ ون نائٹ کے لیے بھی بہترین فلم کی نامزد ہونے کاخیال کیا جارہا تھا۔ مالٹن کو اس نامزدگی پر خوشگوار حیرت ہوئی ہے اور اسے باکل درست سمجھتے ہیں۔ بالکل اسی طرح امریکن اسنائپر میں بریڈلی کوپر کی نامزدگی کو کسی کی امید نہیں تھی، تاہم بہترین فلم اور اداکاری میں اس کو نامزدکیاگیا۔ دوسری جانب مالٹن نے فلم سیلما میں مارٹن لوتھر کنگ کا کردار نبھانے والے اداکارڈیوڈاوئلواوکی نامزدگی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیاگیا ہے۔ فتح کا سہرا سجے گا کس کے سر، اس کے لیے آپ کو کرنا ہو گاانتظار 22 فروری تک۔